(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے سرجیکل یونٹ میں سوسائٹی آف سرجنز سوات کے زیر اہتمام ایتیکون کی شراکت سے بیسک سویچرنگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا، جس میں سرجن ڈاکٹر ز نے بھر پور شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس پرنسپل کلینکل /ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف جنرل سرجری پروفیسر ڈاکٹر سمیع اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجری اور سوسائٹی آف سرجنز سوات کے صدر ڈاکٹر محمد ندیم اور ددیگرنے کہا کہ اس قسم کے ورک شاپوں کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ کیونکہ اسی طرح کے ورکشاپ ادارے اور ڈاکٹرز کا استعداد کار بڑھانے میں اہم کردار کے حامل ہوسکتے ہیں۔
Swat
