Swat

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی ہدایت پر سرما کے ممکنہ موسمی نقصانات سے بچنے بارے اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے اضلاع کے متعلقہ افسران کو موسمِ سرما میں ممکنہ موسمی نقصانات سے بچنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی اور حفاظتی اقدامات کرنے کیلئے اپنی ضروریات پر مبنی کیسز متعلقہ حکام کو ارسال کرنے کیلئے جلد از جلد مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیائی تغیرات اور ڈویژن کے جغرافیائی طور پر سرد زون میں واقع ہونے کی وجہ سے موسم سرما میں بارشوں اور دیگر موسمی حالات کی وجہ سے نقصانات کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ لہٰذا متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسران علاقائی ضروریات کے پیش نظر پیشگی منصوبہ بندی کرکے و سائل اور فنڈز کی فراہمی کیلئے کیسز تیار کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج کمشنر آفس سیدوشریف میں وینٹر کانٹیجنسی پلان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔