(باخبر سوات ڈاٹ کام) آفس آف دی ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)، یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات نے ڈائریکٹوریٹ آف سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن، KP-پاکستان کے تعاون سے ”تبدیلی آب و ہوا کے تحت مٹی اور پانی کے تحفظ کی حکمت عملی“ پر یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی جناب محمد یاسین خان وزیر (مہمان خصوصی، ڈائریکٹر جنرل سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن) تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر نور الامین نے حاضرین کو خوش آمدید کہا اور ڈائریکٹوریٹ آف سوائل اینڈ واٹر کنزرویشن اور محکمہ مٹی اور سوائل سائنس UOAS کی کاوشوں کو سراہا۔
Swat
