(باخبر سوات ڈاٹ کام) موسمِ سرما کے آغاز اورمکئی کی فصل تیار ہونے کے بعد پشتون علاقوں میں ”تراڑ“ کا پروگرام بنایا جاتا ہے۔ تراڑ کے لئے مکئی کے کھیتوں سے بھٹے خریدتے ہیں اور پھر خالی کھیتوں یا دریا کنارے جمع ہوکر وہاں آگ جلاتے ہیں۔ اس میں بھٹے ڈال کر تیار کرتے ہیں۔ اس کے بعد دوست احباب گرم گرم بھٹوں کو اُسی بیٹھ کر کھاتے ہیں۔ تراڑ کی محفل جمانے والے محمد طلحہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ تراڑہماری ثقافتی خوراک ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تراڑ کے بھٹوں پر نمک نہیں ڈالی جاتی اور یہ بغیر نمک کے ہی ذائقہ دار ہوتے ہیں۔
Swat
