Swat

مینگورہ پولیس کی کارروائی، اِغوا شدہ ڈھائی سالہ بچہ بازیاب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ پولیس نے اِغوا شدہ ڈھائی سالہ بچے کو بازیاب کرالیا، اِغوا کار خاتون گرفتار۔ مینگورہ پولیس سٹیشن میں ایڈیشنل ایس پی ارشد خان اور ایس پی انوسٹی گیشن شاہ حسن خان نے ایس ایچ اُو مینگورہ تھانہ طارق خان کے ہم راہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز چینہ مارکیٹ سے ڈھائی سالہ بچہ مروان لاپتا ہوگیا۔ جب رپورٹ درج ہوئی، تو پولیس نے سائنسی طریقے سے تفتیش کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر اِغوا کار خاتون جس کا نام پشمینہ ہے اور فیض آباد سیدو کی رہائشی ہے، کے گھر پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کی مدد سے چھاپا مارا اور بچہ بازیاب کرالیا۔انھوں نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران میں پولیس نے 45مختلف کیمروں کی فوٹیج حاصل کی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔