(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات قومی جرگہ نے سوات کے امن کو پائیدار قائم رکھنے، سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے ممکنہ نفاذ، سوات موٹروے اور سوات کے دیگر مسائل پر لویہ جرگہ بلا لیا۔ سوات قومی جرگہ کے ترجمان کے مطابق جرگہ اتور04 دسمبرکو صبح 10 بجے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ہوگا جس میں سوات کے مشران، سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین اور مختلف فعال تنظیموں کے عہدیدار یا ان کے نمائندے شرکت کریں گے۔
Swat
