Swat

سوات کے نوجوان محمد عاطف نے پاکستان کا نام روشن کرلیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے نوجوان محمد عاطف نے ایم ایم اے ایشین چمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ چوبیس سالہ نوجوان محمد عاطف جنھوں نے قازقستان میں منعقدہ ایشیائی ممالک کے مابین ہونے والے مکسڈ مارشل آرٹس چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن لے کر سلور میڈل حاصل کرلیا۔ اس چمپئن شپ میں چالیس ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔محمد عاطف کانٹے دار مقابلے کے بعد فائنل مقابلے میں قازقستان کے کھلاڑی سے ہار گئے اور سلور میڈل کے حق دار ٹھہرے۔ محمد عاطف چار بار قومی چمپئن بھی رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔