Swat

سوات،16 تا 20 جنوری پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلع سوات میں 16 تا 20 جنوری 2023ء پنج روزہ انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انسدادِ پولیو کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اُوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہم کے دوران ضلع بھر میں 299620 گھرانوں میں موجود 455659 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، جس کیلئے 424 ایریا انچارج اور 98 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز کی زیرِ نگرانی 1928 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو سے بچاو کی ویکسین پلائینگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔