(باخبر سوات ڈاٹ کام) سپین سر ادبی تڑون اور ویخ زلمیان کی جانب سے تحصیل مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں سالانہ ثقافتی تقریب و مشاعرہ ہوا جس میں علاقہ کے مشران اور علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں کینیڈا سے آئے ہوئے حسین علی سینا، ڈاکٹر ہمدرد یوسف زئی اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ جو قومیں اپنی زبان اور ثقافت بھول جاتی ہیں، وہ ختم ہو جاتی ہیں۔ اس لئے ہم اپنی علاقائی ثقافت کو زندہ رکھیں گے۔اس موقع پر مشاعرہ ہوا جس میں منیر بونیری سمیت متعدد شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔
Swat
