Swat

سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات مکمل، رفیع اللہ خان صدر منتخب

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے سالانہ انتخابات برائے سال 2023ء مکمل ہوگئے۔ رفیع اللہ خان سوات پریس کلب اور عیسیٰ خانخیل یونین آف جرنلسٹ کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔ الیکشن کمیٹی کے مطابق مقررہ وقت تک کسی دوسرے پینل نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کئے۔ دیگر عہدیداروں میں پریس کلب کیلئے انور شاہ نائب صدر، مراد علی خان جنرل سیکرٹری، نیاز محمد باچہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، کامران خان جائنٹ سیکرٹری اور حضرت علی باچہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ سوات یونین آف جرنلسٹ کیلئے عثمان علی نائب صدر، ہارون سیراج جنرل سیکرٹری، انور انجم جائنٹ سیکرٹری جبکہ وحید اللہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ گورننگ باڈی کے لیے فیاض ظفر، شہزاد عالم، فضل خالق، بدرزمان اور امجد علی ممبران منتخب ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔