(باخبر سوات ڈاٹ کام)واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مینگورہ سوات کے سابق سی ای اُو شید محمد کے خلاف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکوائری کا آغاز کردیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چھٹی نمبر4162 میں لکھا گیا ہے کہ کچھ روز قبل صوبے کے ایک مؤثر اخبار میں سابق سی ای اُو کی کرپشن بارے خبر شائع ہوئی جس کے بعد واسا سوات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انکوائری کا آغاز کردیا جس میں اب تک کی معلومات کے مطابق انھوں نے CISNRنامی ادارہ کو سروے کے لئے غیر قانونی کنٹریکٹ دیا ہے، جس میں انھوں نے غیر قانونی طور پر ادارہ کو1643493 روپے دیئے ہیں۔ ان کا اپنا گھر پشاور میں ہے، لیکن وہ غیر قانونی طور پر ایک سال میں 2998460 روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں غیر قانونی طور پر حاصل کرچکے ہیں۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سیکرٹری بلدیات کو بھی اس بارے تحقیقات کے لئے خط لکھ دیا۔
Swat
