(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اقبال حسین باچا نے صبح 9 بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر ملاکنڈ نے ہسپتال سٹاف کی حاضری چیک کی۔ مختلف وارڈز، ایمرجنسی، لیبارٹری اور سٹور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، ادویہ کی دستیابی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال کی سہولیات کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔ اس موقع پر انہوں نے غیر حاضر سٹاف کو فوری طور پر سخت نوٹس جاری کرنے کی ہدایات دیں اور واضح کیا کہ فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں تمام ضروری ادویہ کی دستیابی کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔
Swat
