مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کبل کے علاقہ ننگولئی میں ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے دو دکانوں کو لوٹ لیا۔ گذشتہ رات نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت حیدر علی اور معتبر کی دکانوں کے تالے توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے نقد اور دیگر سامان لے اڑے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی
