Swat

آج کے بچے قوم کا مستقبل ہیں، ڈی سی سوات

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق اور پاک فوج کے کرنل مشہود اکبر نے کہا کہ آج کے بچے اس قوم کے کل کا مستقبل ہیں۔ پرورش ہوم میں تربیت حاصل کرنے والے بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ آٹھ سال یتیم بچوں کو سائبان اور تعلیم وتربیت کی سہولت فراہم کرنے پر پرورش ہوم کے ڈائریکٹر نعیم اللہ اور اس کے دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پرورش ہوم قمبر میں سالانہ تقسیم تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد، سیاسی و سماجی رہنما اختر علی خان اور نعیم اللہ خان نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔