Swat

سلاتنڑ کے بعد لالکو میں ٹمبر مافیا جنگلات کی کٹائی میں مصروف

مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ علاقہ سلاتنڑ چٹکار کے بعد لالکو کے جنگل میں بھی درختوں کی کٹائی کی گئی ہے۔ قیمتی لکڑی کو کاٹ کر سلیپر بناکر سمگل کیا جاتا ہے۔ گذشتہ رات تحصیل مٹہ کے علاقے لالکو میں رات گئے لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑا کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کالاکوٹ عثمان زادہ کے مطابق تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے لالکو میں رات کے وقت ٹرک نمبرایس ڈبلیو سی 4971کوقیمتی لکڑی سے بھر کر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ پولیس نے پکڑ کر ٹرک میں موجود 89 سلیپرقبضے میں لے لئے ہیں جبکہ ڈرائیور گل زمین سمیت لکڑی کے مبینہ سمگلران محمد اجان اور سودا گر ساکنان کو لالکو کر گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔