Swat

ڈی سی سوات اور فضل حکیم کا بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے منصوبوں کا مشترکہ معائنہ

(باخبر سوات ڈاٹ کا م) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم، ایکس ای این بلڈنگ و ہائی ویز، ایس ای واپڈا اور اے سی بابوزئی کے ہمراہ ایک ارب روپے سے زائد مینگورہ بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا مشترکہ معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات ٹیم کے ہمراہ ودودیہ ہال، سوات آفیسر سپورٹس کمپلیکس اور گراسی گرانڈ میں جاری کام کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر سوات نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ سیدوشریف روڈپر سنٹرل ہسپتال کے نزدیک بجلی کے پولز کو جلد از جلد محفوظ جگہوں کو منتقل کیا جائے۔ انہوں نے ایکس ای این ہائی ویز کو بھی ہدایت کی کہ سنٹرل ہسپتال کے آس پاس سڑک کو کشادہ کریں، تاکہ ہسپتال کو آنے والے مریضوں کو آنے میں مشکل پیش نہ آئے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں