Swat

گرلز ہائی سکول اور ڈگری کالج کا مین راستہ خستہ حالی کا شکار

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تیسرے بڑی تحصیل کے ہیڈ کواٹر کبل میں کالج کالونی، گرلز ہائی سکول اور ڈگری کالج کبل کو جانے والا مین راستہ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ مدت میں بھی تعمیر نہ ہوسکا۔ سیکڑوں طلبہ و طالبات ہر روز کیچڑ سے ڈھکے راستے سے گزر کر سکول و کالج آتے جاتے ہیں۔یہ مین راستہ جو کئی سالوں سے دلدل میں تبدیل ہوگیا ہے، کو تعمیر کرنے کے لئے اہل علاقہ نے بار بار منتخب نمائندوں کو درخواست دی لیکن پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی راستہ تعمیر نہ ہوسکا۔ کالج جانے والے طلبہ کے مطابق وہ کبھی جوتے پالش کرکے کالج نہیں جاتے۔ کیونکہ ان کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کو کیچڑ سے گزر کر کالج جانا ہوگا اور کالج جاکر وہ پہلے جوتے پانی سے دھو کر پھر کلاس روم میں جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق طلبہ و طالبات کے علاوہ اس راستے پر ٹی ایم اے کا دفتر اور ایک رہایشی کالونی بھی ہے جن کے مکینوں کو بھی اس راستے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سا منا ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔