Swat

تندوڈاگ، سفاک شخص کے ہاتھوں سوتیلی ماں قتل

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے تندوڈاگ میں سفاک شخص نے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔ ایس ایچ اوتھانہ رحیم آباد محمد ایاز خان کے مطابق ملزم خان باچا نے مبینہ طور پر اپنے والد کے گھر میں داخل ہوکر اپنی سوتیلی ماں انچاس سالہ مسماۃ نورین زوجہ خان جان پر فائرنگ کردی اور بعدازاں چھری کے وار کرکے گلہ کاٹ کرقتل کردیا۔ ملزم اہلِ خانہ سمیت فرار ہوگیا۔ تاہم بعدازاں پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ وجۂ قتل گھریلو تنازعہ بتائی جاتی ہے۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔