سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ضلعی کچہری کی حدود میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، کھوکے مسمار کردیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی عامر علی شاہ نے پولیس اور ٹی ایم اے عملہ کی نفری کے ہمراہ ضلعی کچہری کی حدود میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کھوکے مسمار کردیے اور راستوں میں دکان داروں اور ہوٹل مالکان کی جانب سے بنائے گئے غیر قانونی تجاوزات ختم کرکے راستو ں کو کھول دیا گیا۔ اس موقع پر درجنوں دکانداروں کو تین روز کی ڈیڈ لائن دی گئی کہ وہ دکانوں کے باہر تجاوزات ہٹائیں۔ انہیں صفائی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ۔
