سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کالام سے تعلق رکھنے والے تین افراد انڈس کوہستان میں طوفان کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ سیفور، عزیز اور انعام کالام کوہستان سے بذریعہ پہاڑی اانڈس کوہستان کی طرف جارہے تھے کہ شدید سردی اور طوفان کے باعث گلیشئر گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ انڈس کوہستان سے مقامی لوگ نعشیں نکالنے کے لیے پہاڑی کی طرف روانہ ہوگئے ہیں، تاہم کوہستان انتظامیہ کے مطابق ابھی تک لاشوں کو نکالا نہ جاسکا۔
