Swat

شموزئی، ملزم کی فائرنگ سے اپنی ہی بیوی اور بھابی قتل

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کے علاقے شموزئی میں ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی اور بھابی کو قتل کردیا۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے دم گوٹ شموزئی میں ملزم سلیمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (س) اور بھابھی مسماۃ (س) زوجہ فواد کو موت کے گھاٹ اتاردیا اور موقع سے فر ار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم شموزئی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

★ ★ ★ ★ ★
اوسط ریٹنگ: ⭐ 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔