(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں 1 شخص جاں بحق اور18 افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ خیر آباد میں ہائی ایس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میل نرس عمران جاں بحق ہوا۔ شاہ گرام کالا کوٹ میں موٹر سائیکل سوار کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ نویکلے کو ٹہ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔کبل کے علاقہ جاونڈ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ زخمی ہوگیا۔کالام کے علاقہ پشمال میں موٹر کار اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ خوازہ خیلہ کے علاقہ لنگر میں دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
