(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں ”واسا“ نے عید کے موقع پر خصوصی آپریشن کرکے مینگورہ شہر اور تحصیل بابوزئی کے تمام علاقوں کو صاف کیا۔ واسا کی ترجمان شائستہ حکیم کے مطابق ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی جانب سے عید الاضحی کے پہلے اور دوسرے دن 1500 ٹن آلائشوں کو تلف کیا گیا، جبکہ دوسرے روز بھی صفائی آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے 500 ورکرز اور75 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئرشیدا محمد نے سٹاف کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا مینجمنٹ سٹاف خود شہر کے مختلف علاقوں کا وقتاً فوقتاً دورہ کر رہے ہیں۔
Swat
