(باخبر سوات ڈاٹ کام) وادیِ کالام کے علاقہ مٹلتان کے اہلِ علاقہ ایک ہفتہ سے بجلی سے محروم ہیں۔ ایک ہفتہ قبل دریابرد ہونے والے واٹر چینل پر مقامی لوگوں نے چندہ اکھٹا کرکے اپنی مدد آپ کے تحت کام شروع کردیا۔ واٹرچینل گذشتہ ایک ہفتہ پہلے تیز بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، جس سے نہ صرف پورے گاؤں کی بجلی معطل ہوئی ہے بلکہ کھیتوں کو سیراب کرنے کا پانی بھی نایاب ہوچکا ہے۔ مقامی لوگوں نے چندہ اکھٹا کیا اور پچھلے چار دنوں سے بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔
Swat
