Swat

عوام کو کم قیمت پر آٹے کی دستیابی بارے کمشنر آفس میں اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں عوام کو سبسڈائزڈ آٹا کی کم قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لیے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سب ڈویژن کی سطح پر خصوصی ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر سبسڈائزڈ آٹا ٹرکوں کے ذریعے عوام کو براہِ راست فراہم کیا جائے گا۔ سبسڈائزڈ آٹا کسی دکان دار کو فراہم نہیں کیا جائے گا، جبکہ عوام براہِ راست ٹرکوں سے مناسب قیمت پر آٹا حاصل کرسکیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ تمام عمل علاقے کے اراکینِ صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے ہو گا۔ تمام متعلقہ محکموں بشمول ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے نمائندے تقسیم کے موقع پر موجود ہوں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔