(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تین الگ حادثات میں ایک بچہ جاں بحق اور بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ شموزئی کے علاقہ چونگی میں گھر کے اندر بجلی کرنٹ لگنے سے تین سالہ حضرت عمر جاں بحق ہوگیا۔ شین بازار میں تیز رفتار ہائی ایس کی ٹکر سے چار سالہ بچی ارونی شدید زخمی ہوگئی۔ غالیگے میں پک اَپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبداللہ اور سہیل زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
