Swat

سوات، مختلف واقعات و حادثات، 1 شخص جاں بحق، 15 زخمی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف واقعات و حادثات میں 1 شخص جاں بحق اور15 زخمی ہوگئے۔ بارامہ مینگورہ میں زہریلی کیڑے کے ڈسنے سے رحمت علی جاں بحق ہوا۔ تندوڈاگ میں اختر علی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ کالام سے کمراٹ جانے والی گاڑی الٹنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ کالا کلے میں ہائی ایس الٹنے سے6 افراد زخمی ہوگئے۔ کانجو میں رکشہ ٹائر پھٹنے سے الٹ گیا جس میں موجود4 افراد زخمی ہوگئے۔ کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں مسجد کے پانی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان لڑائی میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔