(باخبر سوات ڈاٹ کام)تھانہ فتح پور کی حدود میں واقع علاقہ گوجروں کلے میاندم میں نامعلوم افراد نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ مسماۃ خالدہ زوجہ دوست محمد گھر کے باہر کچھ کام کر رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
