(باخبر سوات ڈاٹ کام) بریکوٹ کی علی دادا آبشار میں سیلفی نے دو نوجوان دوستوں کی جان لے لی۔ 27 سالہ ثناء اللہ اور 22 سالہ عدنان ساکن فیض آباد سیدو شریف سیر و تفریح کے لئے علی داد آبشار گئے تھے، جہاں ثناء اللہ سیلفی بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر رہا تھا۔ عدنان نے اس کو بچانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے دونوں گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئے۔
Swat
