(باخبر سوات ڈاٹ کام)مدین کے علاقہ بشیگرام میں زہریلا مشروم کھانے سے ایک ہی گھر کے 11افراد بے ہوش ہوگئے۔ گل فروش ولد خان محمد کے گھر میں اس کا بیٹے جنگل سے مشروم لایا تھا جس سے گھر والوں کے لئے دوپہر کا کھانا بنایا گیا۔ کھانے کے بعد گھر کے تمام افراد گل فروش، سلطانت خان، محمد ایاز، شیر زمان، شیرنواز، عا لیہ بی بی، مسماتہ شیاطون بی بی، کاشیہ بی بی، مسماتہ گلاب جان بی بی، مسماۃ سامری بی بی، مسماۃ خالدہ بی بی اور عظمت خان بے ہوش ہوگئے جن کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
