(باخبر سوات ڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے امانکوٹ مینگورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان اور انتظامی آفیسرز نے شرکت کی۔ عوام کی جانب سے متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی جس میں خراب ٹیوب ویل کی مرمت، صاف پانی کی فراہمی، سرکاری آٹے کی دستیابی اور معیار میں خامیوں، علاقے میں جنازگاہ اور قبرستان میں جگہ کی کمی، ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکول میں سہولیات کا فقدان، نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان اور صفائی کی ناگفتہ بہ صورت حال سر فہرست رہی۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کھلی کچہری سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی کا کہنا تھا کہ تحصیل بابوزئی میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئندہ کھلی کچہری سے پہلے پیشگی اطلاع دی جائے گی۔
Swat
