(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں تین ٹریفک حادثات میں بچوں اور خواتین سمیت14 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق توروال بحرین میں موٹر کار کھائی میں گرنے کی وجہ سے گاڑی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت8 افراد زخمی ہوگئے۔ بحرین ہی کے علاقہ ساتال میں موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ گبین جبہ میں سیاحوں کی گاڑی سڑک سے نیچے جا گری جس میں سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
Swat
