(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع سے ڈپٹی کمشنرز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ریونیو امور کے حوالے سے مختلف احداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ریونیو امور کے حوالے سے کارکردگی اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور ریونیو امور کے حوالے سے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت کے پیشِ نظر ریونیو کورٹ کیسز بروقت نمٹائی جائیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں سے متعلق اراضی کے حصول میں تیزی لائی جائے۔ اجلاس میں گوڈ گورننس فریم ورک، سروس ڈیلیوری سنٹرز کا قیام اور لینڈ کمپیوٹرائزیشن میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ٹو کمشنر محمد علی نے پیش رفت پر اجلاس کو بریف کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف اضلاع میں 16 سروس ڈیلیوری سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں جن میں سے 11 پر کام مکمل اور سروس فراہم کررہے ہیں۔ پانچ پر پیش رفت جاری ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے کام میں تیزی لانے اور اس ضمن میں مسائل دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔
Swat
