Swat

سوات، نوجوان کوہ پیماؤں کو کمشنر کی طرف سے توصیفی اسناد دی گئیں

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوہ پیماؤں سید ذیشان عمر اور نعمان خلیل کو ضلع سوات کی بلند ترین چوٹی فلک سر، سر کرنے پر تعریفی اسناد سے نوازا۔ نوجوان کوہ پیماؤں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے نوجوان کوہ پیماؤں کے اس اقدام کو سوات کے لیے ایک اعزاز قرار دیا اور نوجوان کوہ پیماؤں کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں کوہ پیمائی کا بڑھتا ہوا رجحان صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تبصرہ کریں