Swat

سیدو شریف قبرستان تنازع، انتظامیہ کی تعمیرات پر پابندی

(باخبرسوات ڈاٹ کام)سیدو شریف میں لوگوں کے شدید احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیدو شریف قبرستان کے 16 خسروں میں تعمیرات پر پابندی لگا دی۔ گذشتہ روز اہلِ سیدو شریف کی جانب سے کئی گھنٹوں تک شدید احتجاج کیا گیا تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی (مینگورہ) نے محکمہئ مال کے حکام کے ساتھ قبرستان کا دورہ کیا اور خسرہ نمبر 1734, 1736, 1585, 1735, 1/1739, 6/1739, 1/1578.2/1578, 3/1578, 1578, 1575, 1581, 1580, 1605, 1582, 1576 پر دفعہ 145 کے تحت ہر قسم تعمیراتی کام پر پابندی عائد کردی۔ ان تمام خسروں پر سیکشن فور کی کارروائی شروع کی ہے۔ سیکشن فور کے بعد یہ زمین محکمہئ اوقاف کو دی جائیگی۔ یوں یہ زمین قبرستان کے لئے مختص کردی جائیگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔