Swat

نیشنل ہیو مینیٹیرئین نیٹ ورک کی جانب سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقادکیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)نیشنل ہیو مینیٹیرئین نیٹ ورک کی جانب سے دو روزہ ٹریننگ کا انعقادکیا گیا۔جس میں ٹرینرز نے مختلف اداروں کے اہلکاروں کو آگ سے بچاؤ اور آفات کی روک تھام کے بارے میں تربیت دی۔ ضلع سوات کی لوکل ایڈمنسٹریشن، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، نیشنل ہیومینیٹیرئین نیٹ ورک کے تعاؤن سے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے عملی مشق اور تربیت کا انعقاد کیا گیا۔اس عملی مشق میں سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، یونین کونسلز، ایجوکیشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔تربیتی پروگرام کے آخری سیشن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی،ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان نے بھی شرکت کی اور شرکامیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔