Swat

گورنمنٹ جہانزیب کالج کے طلبہ کا سوات کرکٹ سٹیڈیم بارے مظاہرہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ جہانزیب کالج کے طلبہ نے سوات کرکٹ سٹیڈیم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچہری چوک میں سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو کئی گھنٹوں تک ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک جام رہی۔ ایمبولینس میں ہسپتال جانے والے مریض کئی گھنٹوں سے سڑک پر کھڑے رہے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ سٹیڈیم جہانزیب کالج کی ملکیت ہے۔ اس کو کسی صورت پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالہ نہیں کرنے دیں گے۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر اصغر سورانی سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔