(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات میں آج سوات کے دو نوجوان کوہ پیماؤں سید ذیشان عمر، سیٹھ نعمان خلیل کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کی صدار ت بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد مشتاق خان ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ کثیر تعداد میں وکلا نے شرکت کی۔ اس پُروقار تقریب کا مقصد سوات کے نوجوان کوہ پیماؤں جنہوں نے حالیہ دنوں ہندوکش سلسلے اور سوات کے سب سے بلند چوٹی فلک سیر کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا تھا، کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
Swat
