Swat

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 456 روپے اور عام بس کا کرایہ 430 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 284 او رعام بس کا کرایہ 268 روپے، پیر بابا 204 روپے اور عام بس کا کرایہ 193 روپے، الپوری 172 روپے اور عام بس کا کرایہ 163 روپے، بشام 273 روپے او ر عام بس کا کرایہ 258روپے اور تیمر گرہ کیلئے فلائن گکوچ کا کرایہ231 روپے او ر عام بس کا کرایہ 218 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یادداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلبہ، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50 فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔