Swat

کے پی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیرِ اہتمام ورکشاپ اختتام پذیر

(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے زیرِ اہتمام اور یونیسف اور آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کی تکنیکی معاونت سے سوات میں منعقدہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگیا۔ ورکشاپ کا مقصد کمیشن کے تحت چائلڈ پروٹیکشن کے لئے کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کو منظم اور موثر بنانے کے لئے صوبائی اور ضلعی محکموں سے تجاویز جمع کرنا تھا۔ ورکشاپ میں صوبائی اور ضلعی محکموں سے آفیسرز شریک ہوئے۔ ورکشاپ کے مختلف سیشنوں میں حصہ لیتے ہوئے تجاویز پیش کی گئیں۔ ورکشاپ سے مختلف ماہرین نے خطاب کیا اور عالمی، ملکی اور مقامی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم پر شرکا کو بریف کیا گیا۔ ورکشاپ سے خطاب میں ماہرین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا صوبے میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے قانون سازی کے بعد کمیشن کام کررہا ہے۔ ساتھ ساتھ صوبے کے بارہ اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کیے گئے ہیں جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، بنوں، سوات، لوئر دیر، ایبٹ آباد، بٹگرام اور چترال شامل ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔