(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈئی اور برہ بانڈئی کے مکینوں نے بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف واپڈا ہاؤس میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کانجو سے جلوس کی شکل میں پہلے سٹی مئیر آفس پہنچے جہاں پر مئیر کی عدم موجودگی کے باعث مظاہرین واپڈا ہاوس چلے گئے۔ وہاں پر واپڈا حکام سے ملاقات کی، لیکن اضافی ٹیکس کا خاتمہ نہ ہو سکا۔ مظاہرین نے واپڈا ہاؤس میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہئ واپڈا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ظفر علی، ظفر حیات سپین خان اور دیگر نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافی ٹیکس نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ دو ہزار سے لے کر چھے ہزار تک اضافی ٹیکس سراسر نا انصافی اور ظلم ہے۔
Swat
