(باخبر سوات ڈاٹ کام)یوم شہدائے بابڑہ کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے زیرِ اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے عہدیدار اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ صدر شیر شاہ، جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان، نثار خان، ڈاکٹر حیدر علی ہمدرد، نادر شاہ، عزیز خان، افضل خان، غفور بابا، ظفر علی ناز، سمیع اللہ گران، وحید اللہ قرار اور عطاء اللہ خان نے کہا کہ بابڑہ شہدا کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی۔ اس وقت ظالموں نے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا لیکن ان جرات مندوں نے ان کا مقابلہ کرکے اپنے سینوں پر گولی کھائی لیکن ظلم کے آگے نہیں جھکے۔
Swat
