Swat

سوات، امن کے لیے مظاہرہ کرنے والوں پر ایف آئی آر درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں پائیدار امن کے لئے مظاہرہ اور مارچ کرنے والے افراد کے خلاف خوازہ خیلہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے سیل کردی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے سول سو سائٹی کے نوجوان رہنما غیرت خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 16mpo, 504, 506, 149, 780 A,,124A, 124 bدفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ سول سوسائٹی کی جانب سے پُرامن مظاہرین پر مقدمات کے اندراج پر سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر ایف آئی آر واپس نہ لی گئی، تو سخت احتجاج کیا جائیگا۔ سول سو سائٹی کے رکن محمد رحمان کے مطابق جس ڈی ایس پی کو زخمی اور اِغوا کیا گیا تھا، ان شدت پسندوں کے خلاف تو ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، مگر جو لوگ پُرامن احتجاج کر رہے تھے، ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔