(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں اربن پالیسی اور لینڈ پلاننگ کے لئے جامع حکمت عملی ترتیب دینے کے سلسلے میں ایک اہم ورکشاپ ڈپٹی کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ ضلعی محکموں اور انتظامیہ کے افسران نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد صوبائی سطح پر مفصل منصوبہ بندی ترتیب دینے کے لئے اضلاع سے مشاورت یقینی بنانا تھا۔ اجلاس سے خطاب میں ماہرین نے لینڈ پلاننگ اور اربن پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ میں ضلعی محکموں کے افسران نے بھی سوالات کئے اور مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے ضلع سوات میں بڑھتی ہوئی آبادی کے دباو کے پیشِ نظر ورکشاپ کو نہایت ہی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہنا تھا کہ ضلع سوات ان اضلاع میں سے ایک ہے جہاں آبادی میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ اس ضمن میں جامع حکمت عملی کی اشد ضرورت ہے۔
Swat
