(باخبر سوات ڈاٹ کام) ”پڑھے گا تو بڑھے گا خیبرپختونخوا“ کے عنوان سے سکول داخلہ مہم کے تحت سیدو شریف میں ضلع سوات کے تاریخی ودودیہ ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سہیل خان مختلف سکولوں کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے بطورِ مہمان خصوصی خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اقوامِ عالم میں قوموں کی برتری تعلیمی میدان میں ترقی کی وجہ سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئینِ پاکستان کی رو سے بنیادی تعلیم ہر بچے کا حق ہے۔ ہر بچے کو سکول میں داخل کرنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
Swat
