Swat

سوات، سہ روزہ ”انٹرنیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن کانفرنس“کا آغاز ہوگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سہ روزہ ”انٹرنیشنل فوڈ اینڈ نیوٹریشن کانفرنس“کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی، گومل یونیورسٹی اور سوات یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی۔ پورے پاکستان سے تیس یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ پندرہ فوڈ انڈسٹریز نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کی ابتدائی تقریب سوات یونیورسٹی مین کیمپس میں منعقد کی گئی جس میں گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار صاحب، سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسن شیر صاحب، صوابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ، پاکستان میں فوڈ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز عوان، پروفیسر فقیر انجم اور فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر عبدالستار شاہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پورے پاکستان سے تقریبا چھے سو شرکا نے شرکت کی۔ کانفرنس میں فوڈ سیفٹی اور خوراک سے منسلک دوسرے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ریسرچرز اپنی ریسرچ پیش کرینگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔