(باخبر سوات ڈاٹ کام) حالیہ بارشوں کی وجہ سے بحرین کے علاقہ اریانئی میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اورتین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ بچے کی لاش نکال دی۔ تین افراد محمد اکبر، محمد امین اور انعام کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں محمد اکبر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Swat
