Swat

سوات، انسدادِ پولیو مہم انتظامات کا جائزہ لینے بارے کمشنر آفس میں اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن میں قومی انسدادِ پولیو مہم انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیر صدارت کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں 22 اگست سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات، سیکورٹی پلان اورٹیموں کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ریجنل ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر شوکت علی، ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایریا کوآرڈی نیٹر ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر خواجہ عرفان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے 100 فیصد کوریج یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کرنے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ سیدوشریف میں انوائرنمنٹل سمپل کا مثبت آناتشویشناک ہے۔ اس ضمن میں منصوبہ بندی کا اسر نو جائزہ لینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسی نیشن کیلئے دوبارہ سے اقدامات کرنے ہونگے اور وائرس کی بین الاضلاع منتقلی کو روکنا ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔