Swat

سوات، مختلف واقعات و حادثات، بچی جاں بحق،پانچ افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف واقعات اور حادثات میں ایک بچی جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مدین کے علاقہ چیر بٹ میں چودہ سالہ بچی گھر کے باہر پاؤں پھسلنے سے کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔ کبل کے علاقہ علی گرامہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے سردار علی زخمی ہوگیا۔ بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں پک اَپ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد سعید اللہ زخمی ہوگیا۔ بحرین کے علاقہ لامبٹ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں اسلام، جاوید علی اورابرار زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

تبصرہ کریں