Swat

بلوں میں فیول سرچارج ختم کرنے بارے ٹریڈرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کا ہنگامی اجلاس صدر عبدالرحیم کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیول سرچارج غنڈہ ٹیکس پورے ملاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں فیول سرچارج برداشت نہیں کرینگے۔ ہمارے ڈویژن کی بجلی دریائے سوات کے پانی سے تیار ہونے کے باوجود فیول سرچارج کے ساتھ ساتھ بجلی کے بل ارسال کرنا انتہائی ظلم ہے۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر برادری کے عہدیداروں نے موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دس دن کے اندر اندر فیول سرچاج ختم نہ کیا گیا، تو ڈویژن بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور شدید احتجاج کرنے کا اعلان کرینگے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔